شردھا کپور کی’ ’ہائی ریٹڈ گبرو‘‘ کے ساتھ واپسی
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ فلم 146اے بی سی ڈی 2145 میں جلوہ گر ہونے والی ورون دھون اور شردھا کپور کی جوڑی ایک بار پھر فلم 146نواب زادے145 کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی اختیار کرنے جا رہی ہے۔ریمو ڈسوزا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ڈانس فلم 146نواب زادے145 کے پہلے گانے 146ہائی ریٹڈ گبرو145 کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔ جس میں ورون اور شردھا شاندار انداز میں نظر آئے۔146146ہائی ریٹڈ گبرو145145 گزشتہ برس گلوکار گرو رندھاوا نے گایا تھا جسے اب ایک نئے انداز سے ڈانس فلم 146نواب زادے145 میں پیش کیا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار مشہور
ڈانسر راگھو جویال، پونیت پاٹھک اور دھرمیش یلاندی نبھا رہے ہیں، جس میں شردھا اور ورون بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔
