تازہ ترین

پاکستانی سیاست کی جیپ۔۔۔ ڈرائیونگ سیٹ پر تیر، بلا یا شیر؟؟؟ کتاب، کرین اور کرسی کو کہاں جگہ ملے گی؟؟؟


حلقہ عام۔۔۔ فیاض راجہ
پاکستانی سیاست کی جیپ۔۔۔ ڈرائیونگ سیٹ پر تیر، بلا یا شیر؟؟؟
کتاب، کرین اور کرسی کو کہاں جگہ ملے گی؟؟؟
ڈان کے لئے خصوصی تحریر

مملکت خداداد پاکستان کی سیاسی تاریخ کے 11 ویں عام انتخابات اب مہینوں، ہفتوں یا دنوں نہیں گھنٹوں کی دوری پر ہیں۔ آئندہ ہفتے، بروز بدھ، 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے، الیکشن کمیشن نے ملک کی 107 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات جاری کئے ہیں۔ 

ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ 2018 کے حالیہ عام انتخابات میں، 20 کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے ملک کے 10 کروڑ سے زائد ووٹرز میں سے 5 کروڑ سے زائد ووٹرز کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا امکان ہے۔ اگر ان انتخابات کا ٹرن آوٹ 55 فیصد سے زائد ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے عوام، سیاسی جماعتوں اور اداروں کے لئے خوشگوار حیرت کا باعث ہوگا۔ 

قومی اسمبلی کے 272 حلقوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم اور آزاد حیثیت سے 3 ہزار 675 امیدوار ان تاریخی انتخابات میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ اگرچہ ان انتخابات میں چاروں صوبوں میں پاکستان کی 100 کے قریب سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں تاہم ماضی کے 3 عام انتخابات کے اعدادو شمار کو ٹٹولا جائے تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ مختلف سیاسی اتحادوں سمیت کم و بیش 20 کے قریب سیاسی جماعتیں ہی ایسی ہونگی جو ان انتخابات میں پورے ملک سے کل ملا کر بمشکل ایک لاکھ یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرسکیں گی۔ 

گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی حاصل کی گئی نشستوں کے اعتبار سے، ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف شامل ہیں تاہم حالیہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی پہلے، پاکستان تحریک انصاف دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز تیسرے نمبر پر ہے۔

عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی پاکستان کی 20 بڑی سیاسی جماعتیں کون سی ہیں اور قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں چارون صوبوں سے ان کے امیدواروں کی تعداد کیا ہے؟؟؟ اعدادوشمار کا کاجائزہ لیا جائے تو صورت کچھ یوں بنتی ہے۔

*پاکستان پیپلز پارٹی
قیادت آصف زرداری/ بلاول بھٹو زرداری۔
انتخابی نشان، تیر۔ 
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کل 248 امیدوار میدان میں اتارے ہیں
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 42 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 130 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 61 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 15 امیدوار

*پاکستان تحریک انصاف
قیادت، عمران خان۔
انتخابی نشان، بلا۔
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کل 244 امیدوار میدان میں ہیں
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 48 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 136 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 46 امیدوار 
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 14 امیدوار

*پاکستان مسلم لیگ نواز،
قیادت، نواز شریف/ شہباز شریف۔
انتخابی نشان، شیر۔ 
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے کل 216 امیدوار میدان میں ہیں
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 41 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 132 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 32 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 11 امیدوار

*متحدہ مجلس عمل،
قیادت، مولانا فضل الرحمن/ سراج الحق۔
انتخابی نشان، کتاب۔ 
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں متحدہ مجلس عمل کے کل 188 امیدوار
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 46 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 76 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 52 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 14 امیدوار

*تحریک لبیک پاکستان، 
قیادت، مولانا خادم رضوی۔
انتخابی نشان، کرین۔
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان کے کل 174 امیدوار
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 16 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 125 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 28 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 5 امیدوار

*ملی مسلم لیگ/ اللہ اکبر تحریک،
قیادت حافظ سعید/ ڈاکٹر میاں احسان باری۔
انتخابی نشان، کرسی۔
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں اللہ اکبر تحریک/ ملی مسلم لیگ کے کل 71 امیدوار
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 7 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 49 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 9 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 6 امیدوار

*عوامی نیشنل پارٹی، 
قیادت، اسفند یار ولی۔
انتخابی نشان، لالٹین۔
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے کل 60 امیدوار
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 37 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 4 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 11 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 8 امیدوار

*پاک سرزمین پارٹی،
قیادت، مصطفی کمال۔ 
انتخابی نشان، ڈولفن۔
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں پاک سرزمین پارٹی کے کل 45 امیدوار
خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 51 حلقوں میں 5 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں میں 7 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 28 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 5 امیدوار

*آل پاکستان مسلم لیگ،
قیادت، پرویز مشرف۔
انتخابی نشان، عقاب
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کل 42 امیدوار
فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے 51 حلقوں سے 8 امیدوار
اسلام آباد اور پنجاب کے 144 حلقوں سے 24 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں سے 9 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں سے 1 امیدوار

*گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس،
قیادت، پیر پگاڑا/ ایاز لطیف پلیجو۔
انتخابی نشان، ستارہ
پارٹی پرچم
قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائںس کے کل 29 امیدوار
سندھ کے 61 حلقوں میں 28 امیدوار
بلوچستان کے 16 حلقوں میں 1 امیدوار
خیبر پختونخواہ، فاٹا، اس