’ریس 3‘ کا ہٹ گانا پاکستانی گلوکار کے گانے کی نقل؟
ممبئی (شوبز ڈیسک)ببولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم 146ریس 3145 باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ فلم کے گانے بھی ہٹ ثابت ہونے کے بعد یقیناً سب کی پلےلسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔ فلم میں موجود گانا 146ہیریئے145 اپنی ریلیز کے بعد فوری ہی ہٹ ہوگیا، جس کی ویڈیو یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ البتہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار فلک شبیر نے اس گانے کو سن کر ایسا محسوس کیا کہ یہ ان کے گانے سے کافی ملتا جھلتا ہے، جیسے اس گانے کے بول انہوں
نے خود ہی تحریر کیے ہوں۔ منفی ریویوز کے باوجود 146ریس 3145 باکس آفس پر کامیاب فلک شبیر نے سلمان خان کو ٹوئٹر پر پیغام بھی دیا کہ ان کا گانا ہیریئے فلک کے گانے 146نینا دا نشہ145 سے بہت زیادہ مماثل رکھتا ہے۔ جبکہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں اس گانے کے لیے کریڈٹ دیا جائے۔ اگر آپ کو یقین نہیں تو فلک کا گانا نینا دا نشہ یہاں سن لیں: ریس 3 اگر اتنی ہی بری ہوتی تو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوتی145 گلوکار کے مطابق 146ریس 3 کا گانا ہیریئے میرے اوریجنل گانے نینا دا نشہ کی نقل ہے، میں نے اس گانے کو 2015 میں لانچ کیا تھا، پروڈکشن کمپنی جس نے ریس 3 بنائی ہے، اس نے مجھ سے میرے گانے کو فلم میں شامل کرنے کی اجازت نہیں لی، نہ ہی فلم کے میوزک پروڈیوسرز نے مجھے میرے گانے کے لیے کریڈٹ دیا145۔ تاہم فلک شبیر نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم کے خلاف ان کے گانے کی نقل کرنے پر کسی قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ کیا ہے یا نہیں۔
