کترینہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ فلم کرنے سے کترانے لگیں
ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف جو ان دنوں اپنے والی میگا بجٹ فلم 146ٹھگس آف ہندوستان145 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ اداکارہ مستقبل میں اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے محتاط ہوگئی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ مسلسل ناکام فلموں کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم 146ٹائیگر زندہ ہے145 کی کامیابی سے کترینہ کیف کو یہ بات سمجھ آگئی کہ انہیں کس طرح کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔رپورٹس کے مطابق۔ کترینہ کیف کی زیادہ تر وہ ہی فلمیں کامیاب گئی ہیں
جن میں انہوں نے خود سے بڑی عمر اور کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا، اس لیے اب انہوں نے طے کرلیا ہے کہ وہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر رومانس نہیں کریں گی۔ایسٹرن آئی کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف نے 2016 اور 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی تمام ناکام فلموں اور 146ٹائیگر زندہ ہے145 کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کرلیا کہ اب وہ صرف بڑے اداکاروں یعنی سلمان، شاہ رخ اورعامر خان جیسے اداکاروں کے ساتھ ہی کام کریں گی۔
