پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کا زبردست کارنامہ،کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل کروا دیے
اسلام آباد :پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ملک ہاکی کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ فیڈریشن کے عہدیداروں کی کاوشوں سے کھلاڑیوں کے واجبات کا مسئلہ حل ہوگیاہے
اور ایشین گیمز سمیت پاکستان ہاکی کی ہر ممکن مدد کرنے پر اے آر وائی گروپ کے شکرگزار ہیں، انہوں نےکہا کہ اے آر وائی گروپ کے اس اقدام سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونگے اور ملک قومی کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، انہوں نےکہا کہ
کھلاڑی ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے، انہوں نےکہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کی مالی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کو مشکلات کے باوجود سہولیات فراہم کررہی ہے ،
