تازہ ترین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئییر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے


او سی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئییر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے،کم وسائل کے باوجود کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں،غیر ملکی کوچ آنے کے بعد ٹیم کی پرفامنس میں بہتری آئی ہے،،،رپورٹ کر رہے ہیں راجہ محسن اعجاز
وی او
ڈان نیوز سے خصوصی بات چیت میں پی ایچ ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی گرین کلر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے صرف کھیل پر توجہ دیں،مالی مسائل حل کرنا فیڈریشن کا کام ہے،کھلاڑیوں کے واجبات جیب سے بھی ادا کرنا پڑے تو کروں گا
ساٹ بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن
بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہاکی کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی لیگ جنوری میں منعقد کرنے کے لیے این او سی لے رہے ہیں
ساٹ بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہاکی لیگ قومی کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی معاشی مضبوطی کے لیے ضروری ہے،مشکلات اور وسائل کی کمی کے باجود اس خواب کو جنوری میں حقیقت بنا دیں گے،،،کیمرہ مین بلال خان کے ساتھ محسن اعجاز،،ڈان نیوز،،اسلام آباد،،،!!!