تازہ ترین

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر قومی ٹیم کے لیے فنڈز کا انتظام کر لیا،،بریگیڈئیر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشین گیمز کے لیے بھی 2.5 کروڑ کا ذاتی حیثیت میں انتظام کیا تھا

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر قومی ٹیم کے لیے فنڈز کا انتظام کر لیا،،بریگیڈئیر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشین گیمز کے لیے بھی 2.5 کروڑ کا ذاتی حیثیت میں انتظام کیا تھا
ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ایشین چیمئینز ٹرافی مسقط میں ہوٹل
سمیت تمام اخراجات صدر پی ایچ ایف نے ادا کئے ہیں،صدر بریگئڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کو ہر ممکن سہولت دی ہے،ملکی مفاد ہر چیز پر مقدم ہے،ملکی مفاد میں دوستوں کی مدد سے ایک بار پھر رقم کا بندوبست کیا،ان کا کاہنا تھا کہ ملک کی نیک نامی اور سربلندی عزیز ہے،مشکلات کے باجود تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،،فیڈریشن اور کھلاڑی مشکلات کے باوجود جان لڑا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی ترقی کے لیے کام کریں گے،،یاد رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز کے دوران بھی صدر پی ایچ ایف نے اڑھائی کروڑ روپے کی بھاری رقم کا ذاتی حیثیت میں انتظام کر کے ٹیم کو جکارتہ بھجوایا اور واجبات ادا کیے تھے،