تازہ ترین

بھاشا ڈیم مخالف پروپیگینڈا کیلئے سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے جاری



جب سے پاکستان نے ڈیم کی جانب قدم بڑھانے شروع کئے ہیں تب سے مسلسل نئے ڈیموں کے خلاف منفی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ حال ہی میں دیامیر بھاشا ڈیم کے خلاف بھی سندھی قوم پرستوں کے ذریعے ایک نئی سازش کا راز کھلا ہے

جنہاو نامی سوشل میڈیا صارف جو کہ چینی افواج کی ترجمان کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں 'نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ بھارت نے بھاشا ڈیم کے خلاف 98 کروڑ روپے جو کہ پاکستانی 200 کروڑ سے زائد بنتے ہیں کا اجرا کیا ہے ۔ یہ پیسے ڈیموں کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر استعمال ہونگے۔ جنہاو کے مطابق انہوں نے حکومت پاکستان کو بھی اطلاع کر دی ہے

یادرہے کہ بھاشا ڈیم کے بعد سوشل میڈیا پر سندھ بھاشا ڈیم کو رد کرتا ہے کا ٹویٹر ٹرینڈ بھی چل رہا تھا جس کے پیچھے بہت سے بھارتی اکاونٹس بھی پائے گئے