سی ڈی اے کا کامیاب آپریشن؟اسلام آباد کا بھٹو کرکٹ گرائونڈ اجمل صابر نامی سرکاری ملازم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا
سی ڈی اے کا کامیاب آپریشن؟اسلام آباد کا بھٹو کرکٹ گرائونڈ اجمل صابر نامی سرکاری ملازم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا
اسلام آباد ( اسپورٹس رپورٹر) سی ڈٰی اے نے بھٹو کرکٹ گرائونڈ میں قبضے کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے گرائونڈ کرکٹرز اور شہریوں کے لیے کھول دیا،جی سیون میں موجود بھٹو کرکٹ گرائونڈ میں طویل عرصے سے قبضہ مافیا کا راج تھا جو میچ کھیلنے کے لیے بھاری رقوم لے کرکٹرز کو اجازت دیتا تھا،اسلام آباد کے کرکٹرز نے کامیاب آپریشن پر سی ڈی اے چئیرمین،مئیر اسلام آباد اور سی ڈی اے اسپورٹس انیڈ کلچر ونگ کا شکریہ ادا کیا ہے،مقامی شہریوں اور کرکٹرز کا کہنا ہے کہ سی ڈٰ اے بھٹو کرکٹ گرائونڈ کی طرح اسلام آباد کے دیگر گرائونڈ سے بھی مافیا کا قبضہ واگزار کرائیں،سی ڈٰی اے کے اسپورٹس آفیسر چوہدری شہزاد یاسین کا کہنا ہے کہ گرائونڈ کو عوام اور کرکڑز کے لیے مفت کر دیا گیا ہے اب کوئی بھی شخص درخواست دے کر میچ کھیل سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مافیا سے قبضہ چھرانے میں مشکلات ضرور ہیں لیکن شہریوں کو ان کا حق ضرور دلائیں گے،ذرائع کے مطابق گرائونڈ پر قابض اجمل صابر 147عُرف اجمل بم 147 و دیگر میچ فیس کی مد میں کرکٹرز سے لاکھوں روپے وصول کر چکے تھے،سی ڈی اے نے سرکاری املاک کو نقصان پہنمچانے اور تالے توڑنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے،
