تازہ ترین

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ میں معاملات طے پاگئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)18ویں ایشین گیمز جکارتہ کیلئے پاکستان کے قومی دستے کی تعداد کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ میں معاملات طے پاگئے، پی ایس بی 245قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایشین گیمز کیلئے جکارتہ بھجوانے پر رضامند ہوگیا، اس سے قبل پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی اواے کوتحریری طورپر آگاہ کیاتھا کہ صرف 140قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو حکومتی خرچ پر ایشین گیمز کیلئے بھجوایاجائے گا لیکن اب ذرائع کاکہناہے کہ پی اواے اور پی ایس بی میں معاملات طے پاگئے ہیں اور 245 کھلاڑیوں اورآفیشلز کو سرکاری خرچ پر جکارتہ بھیجاجائے گا۔ اس حوالے سے پی اواے کے سیکرٹری جنرل خالدمحمود نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم پی ایس بی کے مشکور ہیں کہ 245کے قومی دستے کو سپانسر کررہے ہیں۔