ریسٹورنٹس اور شادی ہالز مالکان کی خوشیاں لوٹ آئی
ریسٹورنٹس اور شادی ہالز مالکان کی خوشیاں لوٹ آٸ
پنجاب میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے مالکان کے لیے بڑی خبر، حکومت نے کرونا کی وجہ سے بند ریسٹورنٹس اور شادی ہالز عید کے بعد کھولنے کا اصولی فیصلہ جاری کر دیا.
وزیر پنجاب برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہےکہ حکومت نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں تمام شادی حال اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اصولی فیصلہ کردیا ہے.
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید تک اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر کے وفاقی حکومت کو بھیج دی جاۓ گی ، وفاقی حکومت کی اجازت کے ساتھ ہی تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو کھول دیا جاۓ گا.
