تازہ ترین

گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو ن لیگی رہنما ارباب خضرحیات کو مہنگی پڑ گٸ


خیبر ایجنسی تحصیل لنڈی کوتل میں واقع اے سی کی سرکاری رہاٸش گاہ پر معروف گلوکارہ کی ڈانس واٸرل وڈیو کا ڈراپ سین . ن لیگ کے ارباب خضر حیات معاملے کےاصل مجرم  نکلے۔۔۔ ارباب خضر حیات نے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کو تحریری معافی نامہ پیش کر دیا کل سے سوشل میڈیا پر معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ میں بننے والی ڈانس پر مبنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی  ، ویڈیو میں موجود  ن لیگی رہنما ارباب خضر حیات کا کردار بھی منظر عام پر آگیا  جس پر ارباب خضر حیات نے اپنا معافی نامہ پیش کر دیا معروف گلوکارہ ارباب خضر حیات کی فیملی کے ساتھ موجود تھی تاھم انتظامیہ کے  علم میں یہ بات نہیں لاٸ گٸ کہ کہ یہ معروف اداکارہ ہے بلکہ گل پانڑہ کا تعارف فیملی کے فرد کے طور پر کروایا گیا جس کے بعد معروف اداکارہ گل پانڑہ نے وہاں موجود حال میں اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بناٸ اپنے معافی نامے میں ن لیگی رہنما ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ خیبر پختنخواہ کے علاوہ لنڈی کوتل کے مقامات کی بھی سیر کرنا چاہتے تھے میرے ساتھ میری فیملی کے لوگ بھی موجود تھے اور بچے بھی جس کے باعث میں نے اے سی لنڈی کوتل عمران صاحب کو فون کال کر کے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ یہاں کوٸ اسٹینڈر کا ہوٹل موجود نہیں اور ہمیں چاۓ بھی پینی اور واش روم کا استمال کرنا ہے اے سی کی اجازت کے بعد جب ھم لوگ اے سی ھاٶس پہنچے تو وہاں ھمارے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام   پہلے سے موجود تھا وہاں موجود ایک دروازہ دیکھ کر بچوں نے یہ سمجھا کہ شاٸد باہر کوٸ پارک وغیرہ موجود ہوگا تو وہاں جاکر تصاویر وغیرہ بنواٸ جاۓ چونکہ درخت وغیرہ وہاں لگے تھے ھمارے ساتھ آٸ مھمان معروف گلوکارہ گل پانڑہ بھی بچوں کے ساتھ وہاں چلی گٸ اور وہاں انجانے میں کچھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا ڈالی ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے بلکل اندزہ نہیں ہوا کہ یہ ویڈیو انھوں نے کب بناٸ لیکن مجھے ان سب پر شرمندگی ہوٸ اور میں معزرت خواہ ہوں واضع رہے کہ وزیراعلی کے پی کے محمود خان نے سرکاری رہاٸش گاہ پر ہونے والے حالیہ واٸرل وڈیو کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور جلد نوٹس لیکر تحقیات کا اعلی آفسران کو حکم دیا تھا جس کے بعد چیف سیکٹری کے پی کے کاظم نیاز کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو آیا اور آج بروز پیر رپورٹ پش کرنے کا حکم ملا ہے.