تازہ ترین

معذوری مجبوری نہیں, باہمت استاد


معذوری مجبوری نہیں،پارا چنار کا دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم باہمت استاد
پارہ چنار کے گلزار حسین نے معذوری کو مجبوری نہیں بنایا۔بہادری،ذہانت اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنی زندگی بہتر بنا کر اپنا خواب پورا کر دکھایا یہی وجہ ہے کہ گلزار حسین نے دیگر معذور افراد کیلئے مثال قائم کردی۔

دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم پارا چنار کے گلزار حسین مقامی اسکول متعدد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں، گلزار حسین قبائلی علاقوں میں بچوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔

گلزار حسین 1999 میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگئے تھے۔اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس باہمت نوجوان کے پاس آگے بڑھنے کے بہت سے راستے تھے لیکن گلزار نے اپنے علاقے کے بچوں کو پڑھانا ہی زندگی کا مقصد بنا لیا۔