پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کیلئے بیرون ممالک سے فنڈ نگ جاری ، بی ایل اے کے سا بق کمانڈر کے ہوش اُڑا دینے والے انکاشفات
بی ایل اے کے سابقہ سرگرم کمانڈر فلک شیر نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ ان کو اسلحہ، پیسہ اور مدد بھیجنے والے ملکوں میں لندن، سویٹزر لینڈ، انڈیا، افغانستان شامل ہیں جو باہر سے بیٹھ کر ھماری تمام سرگرمیوں کی مانٹرنگ کر رہےہوتے ہیں بی ایل اے کوصرف ٹاسک دیا جاتا تھا جس کو پورا کرنا ان کی زمیداری ہوتی تھی ۔ ان کا کام ورکرز کو حکم جاری کرنا ہوتا تھا کہ کب کس کو مارنا ہے، اور کون سی لائن کو کب اڑانا ہے، اور کسے کب کیسے غائب کرنا ہے۔ کمانڈر فلک شیر کا یہ بیان اہمیت کا حامل ہے اور بہت سی دہشت گردی کی وارداتوں سے پردہ اٹھاتا ہے جبکہ دشمن کے طریقہ واردات کو مکمل بے نقاب بھی کرتا ہے.فلک شیر کے بیان نے دشمن کے تمام مذموم عزائم کے تمام رازوں کو دنیا کے سامنے عیا کر دیا ہے
