گلگت بلتستان جنرل الیکشن سے پہلے ہی بڑا دھماکہ
گلگت بلتستان جنرل الیکشن سے قبل بڑی خبر ۔ دو سابق وزراءکی تحریک انصاف میں انٹری
ذراٸع کے مطابق گلگت بلتستان میں الیکشن مہم اور سیاسی جوڑ توڑ شدت اختیار کر گیا ہے، الیکشن سے پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں میں گلگت بلتستان میں اہم سیاسی حکمت عملی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
سابق وزیر صحت حاجی گلبرخان اور سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے دونوں سابق وزراء کی ون ٹو ون ملاقات ہوٸ اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا
سابق وزیرِ صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کی تبدیلی کا آغاز کیا ،تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے نظام کی تبدیلی پر گامزن ہے۔
اس موقع پر سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جی بی حیدر خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے،عوام کی فلاح وبہبود اورملکی وسائل کی ترقی کے حوالے سے تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس ملک کو انھیروں سے نکال سکتی ہے وزیراعظم عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے ہے،وزیراعظم کے ویژن میں گلگت بلتستان کی عوام کا مستقبل روشن ہے۔
جبکہ گزشتہ الیکشن کے دیامر سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنیوالے عبدالعزیز نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جو 238 ووٹوں سے لیگی رکن اسمبلی سے ہار گئے تھے جبکہ ہنزہ نگر سے پرنس قاسم خان جو 2015 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر آۓ تھے انھوں نے بھی شمولیت اختیار کی
